ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل مخدوم کالونی کے میونسپل کونسلر اسماعیل امشاد بھٹکل میونسپالٹی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین منتخب

بھٹکل مخدوم کالونی کے میونسپل کونسلر اسماعیل امشاد بھٹکل میونسپالٹی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین منتخب

Sat, 19 Feb 2022 19:53:07    S.O. News Service

بھٹکل:19؍ فروری (ایس اؤ نیوز) بھٹکل مخدوم کالونی کے میونسپل کونسلر اسماعیل اِمشاد مختصر آج سنیچر کو  بھٹکل میونسپالٹی اسٹینڈنگ کمیٹی کے  چیرمن منتخب ہوئے ہیں۔  

 سنیچر  صبح میونسپالٹی ہال میں میونسپالٹی صدر پرویز قاسمجی کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں اسماعیل امشاد مختصر کا انتخاب عمل میں آیا۔ میونسپالٹی ممبر فاطمہ کوثر نے اسماعیل امشاد کا نام پیش کیاتو عبدالعظیم محتشم اور فیاض ملا نے تائید کی۔ اس طرح مخدوم کالونی کے وارڈ نمبر 4سےمنتخب اسماعیل امشاد مختصر متفقہ طورپر اسٹینڈنگ  کمیٹی کےچیرمن منتخب ہوئے۔

خیال رہے کہ اسماعیل اِمشاد کو مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی حمایت حاصل ہے وارڈنمبر 4مخدوم کالونی ، بندرروڈ، جالی روڈاور ہنومان نگر کے اطراف کے علاقہ  پر مشتمل ہے۔اسٹینڈنگ  کمیٹی چیرمن منتخب ہونے پر اسماعیل اِمشاد کو صدر میونسپالٹی پرویز قاسمجی،  نائب صدر قیصر محتشم ، میونسپالٹی سی ای اؤ سمیت میونسپالٹی ممبران وغیرہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

خیال رہے کہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین شپ کی مدت ایک سال کی ہوتی ہے۔ ان سے قبل  غوثیہ محلہ کے  وارڈ نمبر20کے میونسپل کونسلر فیاض مُلا  اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین کے طور پر اپنی خدمات پیش کی تھی، اُن کی مدت ختم ہونے کے بعد آج اس عہدہ پر اِمشاد کا انتخاب ہوا ہے۔


Share: